Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Learn Magic in Urdu » جادو کی نلکی

 

 

 


جادو کی نلکی


 

ایک دفعہ ایک مداری کو ہم نے کھیل کرتے دیکھا اس کے ہاتھ میں دو نلکیاں تھیں اور ان میں ڈورا پڑا ہوا تھا وہ جب ایک نلکی کا دورا کھیینچتا تو دوسری کا خود بخود ہی کھینچ جاتا خیال تھا کہ دونا نلکیاں جڑی ہوئی ہیں لیکن اس نے جھٹ دونوں کو جدا کر دیا تو اب بھی دھاگے اسی طرح کام کر رہے تھے حتی کہ اس نے حاضرین میں سے ایک آدمی کو بلا کر ایک نلکی اس کے ایک کان سے لگادی اور دوسری دوسرے کان سے لگوادی اب اس نے دھاگہ کھینچا تو دوسرا دھاگہ خودبخود کھینچ گیا مجبع کو بہت حیرانی ہوئی اور مداری نے خوب پیسے کمائے لیکن تھوڑا سا غوروفکر کرنے سے یہ بھید ہماری سمجھ میں آ گیا کہ نلکیوں میں دھاگہ کینکر کام کرتا ہے۔

درحقیقت بات یہ ہے کہ دونوں نلکیوں کے دھاگوں کے ساتھ اندر کی طرف ایک سکے کی گولی بندھی ہوئی ہوتی ہے جب ایک نلکی کا ڈورا کھینچتے ہیں تو دوسری کا ذرا ٹیڑھا کر دیتے ہیں وہ گولی اپنے وزن کے سبب نیچے کو زور مار کر جاتی ہے تو دھاگہ خودبخود کھینچنے لگتا ہے۔ ان نلکیوں کا کام کرتے وقت ایک کو ٹیڑھا رکھنا چاہیئے اور دوسری کو سیدھا تاکہ ایک گولی نیچے کو کام کرے اور دوسری اپنی جگہ قائم رہے ایسی سکے کی گولیاں سناروں سے بنوائی جا سکتی ہیں۔

 

 

Jadu

جادو کا رومال


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM