Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Learn Magic in Urdu » جادو کی درانتی

 

 

 


جادو کی درانتی

Sickle

Sickle

اس درانتی کے ذریعہ آگ کے دانے بھونے جا سکتے ہیں چنانچہ ہم نے اپنی آنھوں سے اس عجیب شعبدے کو دیکھا ہے۔
ایک دفعہ ایک جادوگر کھیل دکھا رہا تھا اس نے میدان میں ایک چادر کے چاروں کونے لڑکوں کو پکڑا دیئے اور تھوڑے جوار کے کچے دانے لے کر چادر پر ڈال دیئے پھر درانتی لے کر دانوں کو ادھر ادھر ہلاتا رہا لیکن تمام دانے جوں کے توں رہے تب اس نے آسمان کی طرف منہ کر کے ایک منٹر پڑھا اور لڑکوں سے کہا زاور زور سے تالی بجاو لڑکوں نے تالی بجانی شروع کر دی اور جادوگر درانتی سے دانوں کو ہلانے لگا اور دیکھتے ہی دیکھتے دانے بھن گئے اور ہر طرف بھنے ہوئے دانوںکے پھول نظر آنے لگے سب لوگ یہ جادو کا کھیل دیکھ کر حرت میں پڑ گئے۔

بات کی تہہ پر پہنچے تو معلوم ہوا کہ بات معمولی ہے صرف تھوڑی سی چالاکی اور فریب کاری درکار ہے اس کھیل میں صرف راز کی بات یہ ہے کہ اس کام کئے واسطے دو دانتیاں تیار کرائی جاتی ہیں جو بالکل ایک ہی شکل کی ہوتی ہیں ایک دستہ ٹوس ہوتا ہے اور دوسری کا اندر سے خالی۔

خالی دستہ میں بھنے ہوئے دانے بھرے ہوتے ہیں پہلے چادر پر تھوڑے سے کچے دانے ڈال کر ٹھوس دستے والی درانتی سے ہلائے جاتے ہیں پھر یونہی کوئی اوٹ پٹانگ سا منتر پڑھا جاتا ہے اور دیکھنے والوں سے کہا جاتا ہے کہ تالیاں بجائیں۔ اس اثنا میں وہ درانتی بدل لی جاتی ہے اور تالیوں کی آواز کے درمیان دستہ سے دانے گرائے جاتے ہیں اور درانتی ادھر ادھر گھماتے جاتے ہیں دانے تمام چادر پر پھیل جاتے ہیں تو دکھنے والے حیران ہوتے ہیں کہ یہ عجیب جادو ہے بغیر آگ کے ہی دیکھتے ہی دیکھتے دانے بھن گئے۔

 

 

Magic Tricks Training


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM