Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Asanas » تریکونا آسن

 

 

 


تریکونا آسن

 

 

جہاں تصویر کے مطابق داہنے ہاتھ کی انگلیاں اشارہ کر رہی ہیں اس حالت میں دو سیکنڈ تک رہیں اور سانس روکے رکھیں اب دائیں ہاتھ کو دائیں ٹانگ پر لائیں اور اٹھتے ہوئے سانس لینا شروع کریں آپ کے ہاتھ ٹانگوں پر تھوڑے سے گھسٹتے جا رہے ہیں حتی کہ آپ کھڑے ہو کر پیچھے جاتے ہیں ابتدائی حالت پر پہنچ کر آپ کے ہاتھ پھر پہلووّں پر آ جاتے ہیں آپ نے اس آسن کا پہلا راونڈ مکمل کر لیا ہے۔ اب دو سانسوں تک وقفہ کریں۔

تقریبا پانچ سیکنڈ تک وقفہ کریں دوسرے راونڈ میں آپ کو داہنا پاوں چھونا ہے اور بایاں ہاتھ اوپر اٹھانا ہے۔ اسی طرح متواتر کئی راونڈ کگاتے ہیں۔

فوائد :

یہ آسن گردن اور کندھوں کے جوڑوں کی کسی قسم کی درد کے لیے اکسیر اعظم ہے اکڑی ہوئی گردن کا بہتریں علاج ہے اس کے علاوہ ریڑھ ، کولہے ، ہاتھ اور ہتھیلیوں کی ساخت بہتر ہو جاتی ہے، کمرسے اوپر والے تمام جوڑ اچھی طرھ تحریک پکڑتے ہیں اور ان کے عضلات مضبوط ہو جاتے ہیں جوڑوں کے درد والے مریضوں کو پہلے سنتولن اور بعد میں ترکونا آسن کی مشق کرنی چاہیئے اس سے بڑے اور چھوٹے تمام جوڑ تحریک پکڑ کر ٹھیک ہو جائیں گے۔

جبکہ عام لوگوں کو بھی اس آسن کے بے شمار فائدے ہیں اس سے بصارت میں اضافہ ہتا ہے ریڑھ میں لچک اور ذہن میں تازگی اور ارتکاز توجہ آسان آسن ہے لہذا سب کو کرنا چاہیئے۔

واپس مین پیچ


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM