تیاری پوزیشن
فرش پر پشتت کے بل لیٹ جائیں اور چھت کی طرف دیکھیں اپنے دونوں بازؤں کو جسم کے ساتھ سیدھا رکھیں اور ہتھیلیوں کو فرش سے لگائیں۔ دونوں ٹانگوں کو سیدھا کریں اور اپنے پنجوں اور ایڑیوں کو آپس میں ملا لیں۔ اب آرام سے سانس لیں۔
مراحل :
١۔ آہستہ آہستہ سانس کے ذریعے ہوا اندر داخل کریں (دونوں نتھوں سے) سانس کو روکیں۔
٢۔ اپنے دونوں پنجوں کو جسقدر ممکن ہو باہر کھولیں اور پھیلائیں۔
٣۔ سانس روکنے کے دوران دونوں ٹانگوں کو اوپر اٹھائیں (تقریبا دس سے بارہ انچ تک اوپر زمین سے) اور نیچے دی گئی تصویر کے مطابق وہاں چھ سے آٹھ سیکنڈوں تک رکھیں۔
٤۔ اب ہوا خارج کرنا ٹانگوں کو نیچے لانا بیک وقت شروع کریں اور جونہی سانس خارج ہو اسی وقت ٹانگیں نیچے فرش پر لے آئیں۔
٥۔ اب تقریبا پانچ تا چھ سیکنڈوں تک آرام کریں۔
٦۔ آرام کے بعد یہی عمل دوبارہ شروع کریں۔
روزانہ کی مشق :
دن میں چار مرتبہ مشق کریں اور دن میں پانچ مرتبہ سے زائد کبھی مت کریں۔ مزید تفصیلات کے لیے اچھی سائٹ ڈاٹ کام کے ماہریں سے رابطہ کریں۔
نوٹ :
وہ لوگ جن کی کمر میں کوئی زخم یا چوٹ لگ گئی وہ یا ویسے ہی کمزور ہوں وہ اس آسن کو ہرگز نہ کریں۔ ان کے لیے نصیحت یہ ہے کہ اتن پاد آسن تصویر کے مطابق صرف ایک ٹانگ اوپر اٹھا کر کریں حتی کہ وہ اس کے اثر کو قبول کر لیں اس ایک ٹانگ سے چار ہفتے تک یہ مشق کرنے سے وہ اس قابل ہو سکتے ہیں کہ دونوں ٹانگوں سے کر سکیں اس احتیاط کی وجہ یہ ہے کہ اتن باد آسن ریڑھ کی ہڈی اور باقی جسم پر بہت دباؤ ڈالتی ہے اگر ایک ٹانگ سے یہ آسن کریں ت یہ دباؤ نصف رہ جاتا ہے۔ ایک ٹانگ سےبھی یہ مشق اسی طرح کی جاتی ہےجس طرح کہ دونوں ٹانگوں سے یعنی طریقہ وہی ہے فرق صرف اتنا ہی ہے کہ ایک ٹانگ زمین پر رکھی جاتی ہے اور دوسری اوپر اتھائی جائی ہے ٹانگیں بدل بدل کر باری باری کریں اور ہر ٹانگ سے تین دفعہ کریں اور ایک ہی وقت میں چھ دفعہ سے زیادہ ہرگز نہ کریں۔
فوائد :
اس آسن سے پیٹ کے تمام غضلات کی اندرونی اور بیرونی طور پر ورزش ہو جاتی ہے اور اس سے لبلبے کی خرابیاں اور قبض دور ہو جاتی ہے بلکہ تبخیر و گیس ÷ بد ہضمی اور انتوں کی بیماریا بھی ختم ہو جاتی ہیں اور پیٹ کا علاقہ (حجم) کم ہو جاتا ہے۔
اس کے علاوہ کمر کا درد کولہوں کے جوڑوں اور اردگرد کے تمام درد ختم ہو جاتے ہیں۔ ڑیڑھ کی ہڈی مضبوط ہو جائی ہے۔ اندرونی خلئے طاقتور ہوتے ہیں اور تمام افعال نظام کارکردگی کے لہاذ سے بہتر ہو جاتا ہے۔
تصویر دیکھیں
واپس سیکشن کی طرف
واپس مین پیچ
Yoga Instructors Online
Yoga Online
Related Posts :