Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Chutnee Recipes » آم کی چٹنی

 

 

 


آم کی چٹنی

Aam Ki Chatni
اشیاء :

آم —————————————————————— ڈیڑھ کلو
چینی ————————————————————— ایک کلو
پسا ہوا نمک ——————————————————– ایک چھٹانک
گرم مصالحہ ——————————————————– آدھی چھٹانک
سرخ مرچ ———————————————————- ایک تولہ
سرکہ ————————————————————— ایک پاو

ترکیب :

چٹنی کے لیے آم ایسے ہونے چاہیئیں جو زیادہ کچے نہ ہوں اور نہ ہی زیادہ پکے ہوئے۔ ان کو اچھی طرح دھو کر صاف اور خشک کر لیں۔ پھر تیز چاقو سے چھیل کر باریک پھانکیں کاٹ لیں۔ ان کی گھٹلی نکال دیں۔ تراشی ہوئی پھانکوں میں چٹنی اور نمک اچھی طرح سے ملا کر آدھے گھنٹے کیلئے رکھ دیں اس طرح یہ پھانکیں کافی پانی چھوڑ دیں گی اور چٹنی اور نمک بالکل ان میں مل جائے گا اب ان کو ہلکی آنچ پر رکھ کر پکنے دیں اور تمام مصالحہ اور مرچیں ململ کی پوٹلی میں باندھ کر پکتی ہوئی آم کی پھانکوں میں ڈال دیں تاکہ ان کا اثر ان میں چلا جائے مصالحہ براہ راست قوام میں ڈالنے سے اس چٹنی کی رنگت بدنما ہو جائے گی۔ جب آم کی پھانکیں اچھی طرح گل جائیں اور قوام گاڑھا ہو جائے تو اتار لیں۔ مصالحے کی پوٹلی نکال دیں اور ٹھنڈا ہونے کے لیے رکھ دیں۔ ٹھنڈا ہونے پر یہ چٹنی کسی چینی یا شیشے کے مرتبان میں ڈال کر رکھ دیں۔ یہ چٹنی تین ماہ تک خراب نہیں ہو گی۔

 

 

Aam Ki Chatni

 

 

 

 

Food Recipes


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM