آم کا شر بت
اشیاء:
آم کی پھانکیں آدھ کلو(چھیلی ہوئی)
شکر دو کلو
عرق گلاب ڈیڑھ کلو
ترکیب:
آم کے چھلکے اتار کر گٹھلیاں پھینک دیں اور گودے کو عرق گلاب میں آدھے گھنٹے تک نرم آنچ پر پکائیں۔ پھر گودے کو باریک کپڑے میں رکھ کر نچوڑ لیں۔ شکر میں پانی ملا کر آنچ پر رکھیے اور اس کی چاشنی بنائیں۔ اس کے بعد آم کا رس ملا دیں اور پونے گھنٹے تک ابا لیں۔ آم کا بہترین شربت تیار ہوگا۔
Mango Drink