Subscribe:Posts Comments

You Are Here: Home » Learn Magic in Urdu » آدمی کا کٹا ہوا سر تھالی میں

 

 

 


آدمی کا کٹا ہوا سر تھالی میں


 

یہ شعبدہ تیارر کرر کے ایک کمرہ یا خیمہ کےے اندر رکھ دیا جاتا ہے اور ٹکٹ لگا کر پبلک کو دکھایا جاتاہے۔ عموما میلوں پر ایسے کرتب بہت منافع بخش ہوتے ہیں اور عوام سے پیسے وصول کرنے کا موقعہ مل جاتا ہے جب حاضرین پردہ کے اندر دیکھتے ہیں تو میز کے اوپر تھالی کے اندر آدمی کا کٹا ہوا سر نظر آتا ہے اور دیکھنے والے حیران رہ جاتے ہیں۔ کیونکہ سر تو موجود ہوتا ہے لیکن دھڑ کہیں نظر نہیں آتا ایک شور مچ جاتا ہے اور لوگ دیکھنے کے لیے ٹوٹ پڑتے ہیں۔ اس کی ترکیب یہ ہے کہ ایک ایسا میز تیار کرائیں جس کی تین ٹانگیں ہوں یعنی اسکے تین پہلو ہوں اور اسکے دونوں طرف کے پہلووں پر آیئنے لگوا دیں مگر پچھلے حصے کو جو پردے کی جانب رہتا ہے یونہی رہنے دیں میز کے اوپر والے تختے میں سوراخ ایسا بنوایا جائے جس میں سے آدمی کا سر گزر سکے اور بڑی تھالی بھی اس قسم کی ہو جس کے اندر ایسا سوراخ ہو، میز کو خیمے کے اندر رکھ کر اس کے نیچے ایک سٹول رکھ دیں اس پر ایک آدمی اس طرح بیٹھے کہ وہ اپنا سر میز کے سوراخ میں داخل کر دے یعنی اس کا سر تو میز کے اوپر دکھائی دے اور دھڑ میز کے نیچے ہو جو آیئنوں کی وجہ سے کسی طرف سے نظر نہیں آئے گا اس کے بعد وہ تھالی لے کر اس میں سے سر کو گزار کر تھالی میز پر رکھ دیں اب دور سے یوں معلوم ہوگا کہ آدمی کا کٹا ہوا سر تھالی کے اندر پڑا ہے۔

ہدایت :

اس میز کو آدمیوں کی پہنچ سے دور رکھیں تاکہ آیئنہ پر کسی کا سایہ نہ پڑے ورنہ راز افشا ہو جائے گا۔

 

 

 

Magic Tricks Urdu

جادو کی نلکی


Leave a Reply

© 2013 AchiSite.COM · Subscribe:PostsComments Designed by AchiSite.COM